امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے خبر دار کیا کہ وہ پاسداران انقلاب کےکسی بھی غیر محفوظ اقدام کو برداشت نہیں کریں گے۔
سینٹکام نے بیان میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں اتوار سے 2 روزہ بجری مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ پاسداران انقلاب سمندر میں اشتعال انگیزی سےگریز کریں۔
سینٹکام نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ 100 سےزائد تجارتی جہاز گزرتے ہیں، ایرانی مشقیں محفوظ، پیشہ ورانہ اندازمیں ہونی چاہییں، یہ بین الاقوامی میری ٹائم ٹریفک کی آزادنہ نقل وحمل کےلیےخطرہ نہیں ہوناچاہیے۔
سینٹکام نے خبردار کیا کہ امریکی فورسز، علاقائی پارٹنرز اور کمرشل جہازوں کےقریب غیرمحفوظ اور غیرپیشہ ورانہ رویے سے تصادم کاخطرہ پیداہوسکتا ہے۔
سینٹکام کے مطابق وہ پاسداران انقلاب کےکسی بھی غیرمحفوظ اقدام کو برداشت نہیں کریں گے اور امریکی اہلکاروں، جہازوں،طیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔


























Leave a Reply