کراچی کے علاقے صدر زینب النساء اسٹریٹ پر تاجر سے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو الیکٹرانکس کےتاجر سے80 لاکھ روپےلوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تاجر صدر میں بینک سے رقم نکال کر موٹرسائیکل پر لے کر جارہا تھا۔ واردات گزشتہ شام ہوئی تھی، واردات کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ڈاکو ایک پیٹرول پمپ سے لاکھوں روپے روٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا تھا کہ کیشیئر بینک میں رقم جمع کروانے کے لیے نکلا تھا جس کے ساتھ سکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا تاہم اسی دوران ڈاکو آئے اور 33 لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے۔


























Leave a Reply