ابوظہبی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
امارات کرکٹ بورڈ نے جمعے کے روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے متحدہ عرب امارات کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں محمد وسیم یو اے ای کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یواے ای کی ٹیم اور آفیشلز میں متعدد پاکستانی شامل ہیں۔
یو اے ای اسکواڈ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے یو اے ای کے اسکواڈ میں محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرفو، آریانش شرما، دھرو پراشر، حیدر علی، ہرشِت کوشک، جنید صدیق، مایانک کمار، محمد عرفان، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، روحید خان، صہیب خان، سمرنجیت سنگھ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یو اے ای نے عمان میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں جاپان کے خلاف فتح حاصل کر کے 20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
یو اے ای اس سے قبل 2012 اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے چکی ہے، تاہم دونوں مواقع پر گروپ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی۔
یو اے ای اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی مہم کا باضابطہ آغاز 10 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔


























Leave a Reply