شارجہ میں بارش کے دوران سڑک پر خطرناک کرتب دکھانے پر 8 گاڑیاں ضبط اور ڈرائیور گرفتار کرلیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بارش کے دوران سڑکوں پر خطرناک کرتب دکھانے پر شارجہ پولیس نے 8 گاڑیاں ضبط کر لیں۔
پولیس کے مطابق بارش میں غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ان ڈرائیورز کی لاپرواہی سے شہریوں کی جان خطرے میں پڑی۔
شارجہ پولیس کے جنرل کمانڈ کے ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈائریکٹوریٹ نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
شارجہ پولیس کے مطابق خطرناک ڈرائیونگ پر 2 ہزار درہم یعنی ایک لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ اور گاڑیاں 60 دن تک ضبط کرنے کی سزا مقرر ہے۔


























Leave a Reply