Skip to content
  • Friday, 30 January 2026
  • 2:31 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بار بار سانحات، وجہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوجداری قوانین نظر انداز کرنا

حالیہ پوسٹس

  • شوہر نے حاملہ پولیس کمانڈو بیوی کو سر پر ڈمبل مار کر قتل کر ڈالا
  • پمز میں عمران خان کی آنکھ کی سرجری کی گئی، سلمان اکرم راجا کا دعویٰ
  • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک
  • 12 سال کی عمر میں شادی ہوئی، شوہر 23 برس بڑے تھے: سینئر اداکارہ کا انکشاف
  • ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی
Headline تازہ ترین

بار بار سانحات، وجہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوجداری قوانین نظر انداز کرنا

DAILY MITHAN Jan 30, 2026 0


بار بار سانحات، وجہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوجداری قوانین نظر انداز کرنا

قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے اور لاہور میں مین ہول کے واقعے جیسے بڑے سانحات بار بار پیش آتے رہے ہیں__فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کے قوانین واضح طور  پر اجازت دیتے ہیں کہ ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے جن کی غفلت کے نتیجے میں انسانی جان یا املاک کا نقصان ہو۔

 تاہم ان قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے اور لاہور میں مین ہول کے واقعے جیسے بڑے سانحات بار بار پیش آتے رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) اور سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کے تحت سرکاری ملازمین کو ایسی صورت میں کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہوتا جب غفلت یا قانونی فرائض کی انجام دہی میں ناکامی کے باعث اموات واقع ہوں یا املاک کو نقصان پہنچے۔

تعزیراتِ پاکستان کے تحت جلد بازی یا غفلت کے باعث کسی کی موت واقع ہونا قابلِ سزا جرم ہے، جس کی سزا قید، جرمانہ یا دونوں ہو سکتی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق یہ قانونی دفعات ہر شخص پر لاگو ہوتی ہیں، جن میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔

ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ جہاں مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں موت واقع ہو، وہاں قانون نجی فرد اور سرکاری ملازم میں کوئی فرق نہیں کرتا، تاہم افسوس اس بات کا ہے کہ ایسے قوانین شاذ و نادر ہی نافذ کیے جاتے ہیں اور زیادہ تر معاملات میں متعلقہ افسران کو محض انتظامی انکوائری کیلئے معطل کر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تعزیراتِ پاکستان ان صورتوں میں بھی لاگو ہوسکتا ہے جہاں کوئی سرکاری ملازم جان بوجھ کر قانون کی خلاف ورزی کرے یا کسی غیر قانونی عمل میں سہولت فراہم کرے، جس کے نتیجے میں کسی کو نقصان یا موت واقع ہو۔

ذرائع کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت سرکاری ملازمین ملک کے تمام قوانین کے تابع ہوتے ہیں، اور محکمانہ کارروائی فوجداری کارروائی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ اسی طرح گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کے تحت ہر سرکاری ملازم پر لازم ہے کہ وہ دیانت داری، فرض شناسی کا مظاہرہ کرے اور کوئی ایسا کام نہ کرے جو اُس کے شایانِ شان نہ ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر عمل درآمد میں ناکامی، خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرنا یا غیر محفوظ استعمال کی اجازت دینا سروس رولز کے تحت بدانتظامی کے ساتھ تعزیراتِ پاکستان کے تحت فوجداری جرم بھی بن سکتا ہے۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ محکمانہ کارروائی اور فوجداری مقدمہ دو الگ عمل ہیں اور دونوں بیک وقت چل سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ سپریم کورٹ اپنے متعدد فیصلوں میں قرار دے چکی ہے کہ جہاں کسی فوجداری جرم کا عنصر ثابت ہو، وہاں تادیبی کارروائی فوجداری مقدمے میں رکاوٹ نہیں بنتی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ معائنہ، منظوری، تجدید یا عمل درآمد کے ذمہ دار افسران تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر بیک وقت معطلی، برطرفی اور فوجداری مقدمے کا سامنا کر سکتے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، گل پلازہ کی عمارت میں مناسب فائر ایگزٹس، الارم سسٹمز اور ہنگامی تیاری موجود نہیں تھی، جو بلدیاتی قوانین اور بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز کی خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان لازمی تقاضوں پر عمل درآمد میں ناکامی، بالخصوص اس وقت جب بار بار معائنوں یا عوامی شکایات کو نظر انداز کیا گیا ہو، مجرمانہ غفلت کے مترادف ہو سکتی ہے۔

لاہور کے مین ہول کے واقعے کو بھی مجرمانہ غفلت کا کیس قرار دیا جا رہا ہے، جس میں فوجداری اور انتظامی دونوں نوعیت کی کارروائی کی گنجائش موجود ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
شوہر نے حاملہ پولیس کمانڈو بیوی کو سر پر ڈمبل مار کر قتل کر ڈالا
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
پمز میں عمران خان کی آنکھ کی سرجری کی گئی، سلمان اکرم راجا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
12 سال کی عمر میں شادی ہوئی، شوہر 23 برس بڑے تھے: سینئر اداکارہ کا انکشاف
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
انکوائری کمیشن سے متعلق خط سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں، سندھ ہائیکورٹ
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
نِپاہ وائرس کا خدشہ، پاکستان میں مختلف اداروں کو الرٹ جاری
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
میرے پاس الفاظ نہیں کہ بتا سکوں وزیراعلیٰ بھاٹی واقعے پرکتنی غمزدہ تھیں: عظمیٰ بخاری
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی 4 روپے 4 پیسے سستی کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
چینی قمری کیلنڈر میں سال 2026 گھوڑوں کا سال کیوں قرار دیا گیا؟
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
ایس پی اور ایس ایچ او نے تشدد کیا، بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، شوہر کا الزام
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈکپ سے بنگلادیش کے باہر ہونے کا معاملہ، سری لنکا نے خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
کھلاڑیوں کے چیک باؤنس، لیگ میں پھر واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ اٹھ گیا
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں، رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور بسنت فیسٹیول، راتوں کی پتنگ بازی کیلئے شہری سرچ لائٹس کی خریداری میں مصروف
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کی فضائی آلودگی نے کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور کر دیا
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
بیٹے میں کینسر کی تشخیص نے میری دنیا پلٹ کر رکھ دی تھی: عمران ہاشمی
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
میانوالی میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ، 6 خطرناک دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
‘برسوں سے اس گھڑی کا انتظار تھا’، گلوکار عالمگیر پاکستان بنگلادیش تعلقات کی بحالی پر خوش
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران مخاصمت، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
Headline تازہ ترین
سونے کی قیمت، تاریخ کا سفر…!
DAILY MITHAN Jan 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
پاک افغان سرحد کی بندش، پختونخوا کو 7 ماہ میں 4 ارب روپے کا نقصان
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
2029 تک 60 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف ہے، احسن اقبال
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
ایران پر حملہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا: ایرانی سفیر
DAILY MITHAN Jan 30, 2026