عالمی شہرت یافتہ پاپ سنگر عالمگیر نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات کی بحالی پر خوش کا اظہار کیا۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےگلوکار عالمگیر نے کہا کہ وہ برسوں سے اس کا انتظار کر رہے تھے، وہ بنگالی ضرور ہیں لیکن محب وطن پاکستانی ہیں، پاکستان نے انہیں بہت محبت دی۔
انہوں نے پاکستان آئیڈل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو سامنے لانے کے لیے یہ بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ 50 سال بعد بھی نوجوان اُن کے گانے گنگنا رہے ہیں۔
عالمگیر نے نوجوان گلوکاروں کو مشورہ دیا کہ کلاسیکی گائیکی سیکھ کر موسیقی کی جڑیں مضبوط کریں، اس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا تڑکا لگائیں تاکہ سدابہار گانے تخلیق کرسکیں۔
مزید براں عالمگیر نے بنگالی اور اردو زبان میں گانا بھی گنگنایا۔


























Leave a Reply