لاہور: بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کی لاش سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق ماں بیٹی کےسیوریج ہول میں گرنےکی اطلاع شوہر نے دی تھی، ریسکیو ٹیمیں چند منٹ میں پہنچ گئیں تاہم تلاش ختم ہونے سے پہلے ہی موقع پر موجود انتظامیہ نے ڈوبنے کی اطلاع ’فیک‘ قرار دینے کی رپورٹ میڈیا کو جاری کردی تھی۔
ریسکیو ذرائع نےدعویٰ ماننے سےہی انکار کردیا تھا اور انہوں نے کہا تھا اس ہول میں کسی انسان کا ڈوبنا تکنیکی طور پر ممکن ہی نہیں۔
لاہور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیوریج لائن کا معائنہ کرلیا، کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش میں شوہر کے بیوی کے ساتھ تنازع اور سنگین الزامات کی رپورٹ جاری کی، شک کی بنیاد پر شوہر سمیت 3 افراد کو حراست میں بھی لیا تاہم بعد میں کہا کہ کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔






















Leave a Reply