ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد نظام زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گیا۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برف باری کے باعث بند رابطہ سڑکیں اب تک بحال نہیں ہوسکیں، استور کے گاؤں کا بیمار شخص اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا۔
ادھر چمن، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔
شدید برفباری کے باعث زمینی رابطے منقطع ہوگئے، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی سمیت درجنوں دیہات کے لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ راستوں کی بندش کے باعث خوراک اور ایندھن کی قلت پیداہوگئی ۔ کنٹرول روم حکام کے مطابق بعض علاقوں میں ریلیف کے لیے ہیلی کاپٹر ہی واحد ذریعہ ہے۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا تاہم نیلم میں مرکزی شاہراہ برفانی تودہ گرنےکے باعث تاوبٹ تک بند ہے، نکیال کے 13 دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
سوات کے بالائی علاقوں میں بند رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔


























Leave a Reply