واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز نامی یہ فیچر سائبر اٹیک اور اسپائی وئیر کے خطرات کا سامنا کرنے والے صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس فیچر کے تحت خودکار طور پر سخت ترین پرائیویسی کنٹرولز کا اطلاق صارفین کے اکاؤنٹ پر ہوتا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ سیٹنگز نامعلوم کانٹیکٹس کی جانب سے بھیجی گئی اٹیچمنٹس اور دیگر میڈیا فائلز کو بلاک کرے گی۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ نیا فیچر صحافیوں اور عوامی شخصیات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن کے لیے سائبر اٹیک کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
یہ فیچر صارف کے اکاؤنٹ کو لاک ڈاؤن موڈ میں منتقل کر دے گا اور مخصوص فنکشنز کو محدود کردے گا۔
اس فیچر کو صارفین سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی اور ایڈوانسڈ میں جاکر ان ایبل کرسکتے ہیں۔
یہ نیا فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور تمام صارفین کو آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے سکیورٹی انفرا اسٹرکچر کو بھی بہتر بنایا جار ہا ہے اور رسٹ پروگرامنگ لینگوئج کو اپنایا جا رہا ہے تاکہ پلیٹ فارم پر تصاویر، ویڈیوز اور میسجز کو زیادہ تحفظ مل سکے۔
کمپنی کے مطابق رسٹ ایسی میموری سیف لینگوئج ہے جسے سی پلس پلس میڈیا لائبریری کے ساتھ تیار کیا گیا تاکہ میڈیا فائلز کو تحفظ مل سکے۔
واٹس ایپ نے ایپ میں موجود سی پلس پلس کوڈ کی ایک لاکھ 60 ہزار لائنوں کو رسٹ پروگرامنگ کی 90 ہزار لائنوں سے بدل دیا ہے جس سے سسٹم کی کارکردگی بہتر ہوئی جبکہ میموری یوز ایج کا رن ٹائم کم ہوگیا۔


























Leave a Reply