گوگل کی خواہش ہے کہ آپ اس کے آئیکونک سرچ انجن کو اس طرح استعمال کریں جیسے اس کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی کو کرتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب گوگل سرچ میں اے آئی اوور ویوز فیچر جیمنائی 3 پر مبنی ہوگا۔
اسی طرح ایک اے آئی چیٹ ونڈو بھی گوگل سرچ کا حصہ بنائی جا رہی ہے جو فالو اپ سوالات کا جواب دے گی۔
ابھی فالو اپ سوالات کے لیے صارفین گوگل سرچ کے اے آئی موڈ میں جاتے ہیں جہاں اے آئی ٹیکنالوجی سوالات اور ذیلی سوالات وغیرہ کے جوابات دیتی ہے۔
گوگل کی جانب سے نئی اپ ڈیٹ کی آزمائش کچھ عرصے سے کی جا رہی تھی اور اب اسے عالمی سطح پر موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
عرصے تک گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی اور کی ورڈز کے استعمال پر زور دیا جاتا تھا، جس کے باعث صارفین کے سامنے لاتعداد سرچ نتائج سامنے آتے تھے۔
اب گوگل کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ آپ طویل اور گفتگو جیسی سرچز کرکے اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
گوگل اے آئی اوور ویوز میں کی جانے والی نئی تبدیلیوں کے بعد آپ سرچ انجن سے اسی طرح گفتگو کرسکیں گے جیسے جیمنائی سے کرتے ہیں۔


























Leave a Reply