پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ جب پریس کانفرنس میں آؤں تو بابر کے بارے سوال نہ ہو، اس کوچھوڑ دیں بیٹنگ کرنے دیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بابراعظم کے علاوہ اور بھی کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کر لیں ، بگ بیش میں اچھا نہیں ہوا تو اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا وہ اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اچھی ہے ، رول سب کھلاڑیوں کے لیے کلیئر ہیں ہمیں علم ہے کہ کس کس کھلاڑی سے کیا کیا کام لینا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔
جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب ہفتہ 31 جنوری اور اتوار یکم فروری کو کھیلے جائیں گے ، تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔


























Leave a Reply