لاہور: والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور کی 300 سے زائد عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔
والڈ سٹی اتھارٹی نے پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف درخواست میں رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی، جس میں بتایا گیا ہے کہ بسنت سے قبل اندرون لاہور کی خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اندرون لاہور کی 346 خستہ حال عمارتوں میں سے 183 عمارتیں ناقابل مرمت قرار دی گئی ہیں جبکہ انتہائی خستہ حال 92 عمارتیں خالی کروا لی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 254 خطرناک عمارتیں تاحال آباد ہیں جو خطرےکے باوجود خالی نہیں کرائی جا سکیں، آباد عمارتوں میں103 عمارتیں ناقابل مرمت اور 151 قابل مرمت قرار پائی ہیں جبکہ خالی کرائی گئی عمارتوں میں 80 عمارتیں قابل مسمار اور 12 قابل مرمت قرار دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خطرناک عمارتوں کی چھتیں بسنت سرگرمیوں کے لیے غیرمحفوظ ہیں، جس کیلئے والڈسٹی اتھارٹی کے وارننگ نوٹسز اور آگاہی بینرز آویزاں کیےجا رہے ہیں۔


























Leave a Reply