امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست منی سوٹا میں امیگریشن انفورسمنٹ اہلکاروں کے ہاتھوں قتل شہری کو ہی اپنی موت کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن اینڈ کسٹمز اہلکاروں کیخلاف مظاہرے میں شامل آئی سی یو نرس الیکس پریٹی پر ہی تنقید کی اور لائسنس والی پستول رکھنے والے کو ہی قصور وار ٹھہرا دیا۔
امریکی صدر نے واقعے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکس پریٹی کو اسلحہ نہیں رکھنا چاہیے تھا، کشیدگی میں کچھ کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے ریاست منی سوٹا میں چھاپے کے دوران میل نرس کے علاوہ ایک خاتون کو بھی سر پر گولی مارکر ہلاک کر دیا تھا۔


























Leave a Reply