امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ نوری المالکی دوبارہ عراق کے وزیر اعظم بنے تو امریکا عراق کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عراق اگر نوری المالکی کو دوبارہ وزیراعظم بناتا ہے تو یہ بہت غلط فیصلہ ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ نوری المالکی وزیراعظم منتخب ہوئے تو امریکا عراق کی کوئی مدد نہیں کرے گا، المالکی کے دور میں عراق غربت اور بےامنی میں ڈوب گیا تھا، امریکی مدد کے بغیر عراق کی کامیابی، خوشحالی اور آزادی کا صفر امکان ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں شیعہ سیاسی اتحاد نےنوری المالکی کوگزشتہ ہفتے وزیراعظم نامزدکیا تھا۔
نوری المالکی 2006 سے 2014 تک دو مرتبہ عراق کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، نوری المالکی کے دور میں فرقہ وارانہ تشدد، سیاسی حریفوں سے کشیدگی اور امریکا سے تناؤ میں اضافہ ہوا۔


























Leave a Reply