صدر مملکت آصف علی زرداری سے ابوظبی پورٹس گروپ کے حکام کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں ابوظبی پورٹس کی سرمایہ کاری، کراچی پورٹ کی توسیع، اور بندرگاہوں کے جدید انفراسٹرکچر پر بات چیت کی گئی۔
صدر زرداری سے ابوظبی پورٹس گروپ کی ملاقات کے موقع پر کراچی پورٹ کی توسیع میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
دونوں برادر ممالک نے بندرگاہوں کے جدید انفراسٹرکچر پر زور دیا، ساتھ ہی بندرگاہوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بات چیت ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری نے ابوظبی پورٹس کے کردار کو سراہا اور دارالحکومت اسلام آباد میں ابوظہبی پورٹس کے دفتر کا خیرمقدم کیا۔
دونوں وفود کے درمیان گفتگو میں پاکستان میں ابوظبی پورٹس کی سرمایہ کاری پربات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے بحری تجارت بڑھانے کیلئےشراکت داری پر اتفاق کیا۔


























Leave a Reply