پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں سیزن میں ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی ریٹینشن کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزاد پینل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان سلطانز میں شامل کھلاڑیوں کی ریٹینشن کیلئے پی سی بی آزاد پینل تشکیل دے گا۔
آزاد پینل آکشن سے قبل ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں برقرار رہنے والے 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پلیئِرز آکشن سے قبل ملتان فرنچائز کے حقوق کی نیلامی کرے گا۔ آکشن میں ٹیم کا انتخاب ٹیم کے نئے مالکان اور ان کی ٹیم کرے گی۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا،اس سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی آکشن 11 فروری کو ہوگی۔


























Leave a Reply