ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کا معاملے پر چیرمین بی سی بی محسن نقوی کی وزیر اعظم شہباز سے ملاقات جاری ہے۔
وزیرداخلہ اور چیر مین پی سی بی محسن نقوی شہباز شریف وزیر اعظم ہاؤس پہنچے ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ سے بنگلا دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان 15فروری کو کولمبو میں بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے صرف پاکستان کے 2 پوائنٹ کٹ سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن موجود ہے اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔
ذرائع نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کرنے کی صورت میں بھی بورڈ آپشنز اوپن رکھے گا۔

























Leave a Reply