برقی مصنوعات کے ساتھ ہمیشہ ایک الیکٹرک پلگ جڑا ہوتا ہے تاکہ انہیں استعمال کیا جاسکے۔
کچھ مصنوعات ایسی ہوتی ہیں جن میں موجود الیکٹرک پلگ پر 2 یا 3 پرونگز یا کیلوں جیسی چیز موجود ہوتی ہیں۔
ان کا مقصد واضح ہے کہ آپ انہیں بجلی کے کسی آؤٹ لیٹ میں فٹ کرکے بجلی سے برقی مصنوعات کو استعمال کریں۔
ان دھاتی پرونگز کا مقصد تو واضح ہے مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ کچھ پرونگز کے درمیان میں سوراخ موجود ہوتے ہیں، تو ان کا مقصد کیا ہوتا ہے؟
یقین کرنا مشکل ہوگا کہ ان سوراخوں کے متعدد مقاصد ہوتے ہیں۔
اس طرح کے الیکٹرک پلگ 1900 کی دہائی کے شروع میں ایک سائنسدان ہاروے ہبل نے تیار کیا تھا۔
ان کے اورینل ڈیزائن میں پرونگز میں چھوٹے سوراخ موجود تھے تاکہ پلگ آسانی سے کسی جگہ سما سکے اور باہر نہ نکلے۔
یعنی یہ ان سوراخوں کا اصل مقصد تھا مگر اب اس کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ اکثر بجلی کے آؤٹ لیٹ اس فیچر سے محروم ہوتے ہیں۔
تو پھر اب بھی یہ سوراخ کیوں موجود ہوتے ہیں؟ تو اس کی وجہ ایک سیفٹی فیچر ہے۔
کچھ ڈیوائسز اور مصنوعات کے ساتھ کمپنیوں کی جانب سے چھوٹی پلاسٹک ٹائیز کو ان پرونگز میں پرو دیا جاتا تھا اور ساتھ میں انتباہی ہدایات موجود ہوتی ہیں۔
جب تک یہ ٹائی موجود ہوتی ہے پلگ لگانا ممکن نہیں ہوتا اور انہیں پہلے ہٹانا ہوتا ہے۔
جب انہیں ہٹایا جاتا ہے تو انتباہی ہدایات کا پلے کارڈ بھی نظر آتا ہے تاکہ صارف کو معلوم ہوسکے کہ اس پلگ کو کس طرح پہلی بار استعمال کرنا ہے۔

























Leave a Reply