دبئی : متحدہ عرب امارات میں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی اور ابوظبی میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آگئی۔
دبئی میں بارش سے رات کو درجہ حرارت 16 ڈگری تک پہنچ گیا۔ساحلی علاقوں میں بارش اور ہوائیں تیز چلنے لگیں۔
اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مزید بارش اور دھند کا امکان پے۔
عرب امارات میں سرد موسم کی و جہ سے ڈرائیورز کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دبئی میں بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


























Leave a Reply