بہتر معاشی صورتِ حال اور بہتر آمدن کے باوجود بھارت میں گھروں میں استعمال ہونے والے آلات پاکستان کے مقابلے میں کم ہیں ۔
گیلپ کی طرف سے جاری کیے جانے والے بگ ڈیٹا اینالسز میں پتا چلا ہے کہ پاکستانی گھروں میں محنت بچانے والے آلات کا استعمال بھارت کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔
گیلپ ڈیٹا اینالسز کے مطابق پاکستان میں 57 اعشاریہ 6 فیصد گھروں میں واشنگ مشین موجود ہے جبکہ بھارت میں صرف 20 فیصد گھروں میں واشنگ مشین کی سہولت موجود ہے۔
ڈیٹا اینالسز سے پتا چلا کہ پاکستان میں 56 اعشاریہ 2 فیصد گھروں میں فریج یا ڈیپ فریزر موجود ہے جبکہ بھارت میں یہ تعداد 50 اعشاریہ 2 فیصد ہے ۔


























Leave a Reply