کراچی میں آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر کا موسم سرد رہا اور کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت ائیرپورٹ کے اطراف میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں کبھی کبھار تیز سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، جن کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری سینٹی گریڈ تک اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
مزید برآں شہرکا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔


























Leave a Reply