اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور تازہ حملوں میں مزید 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کل سے اب تک 2 بچوں اور 3 صحافیوں سمیت 15 فلسطینی شہید ہوئے۔
صحافی بے گھر فلسطینیوں کے حالات رپورٹ کر رہے تھے کہ اسرائیلی حملے کا شکار ہوگئے۔
صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق غزہ کی 2 سالہ جنگ میں 293 صحافی اور میڈیا ورکرز شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں ٹھنڈ کی شدت سے ایک اور شیرخوار بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ادھر غزہ انتظامی کمیٹی کے سربراہ علی شعث نے غزہ کی لائف لائن مصر کے ساتھ رفح کراسنگ اگلے ہفتے سے دونوں جانب سے کُھل جانے کا اعلان کر دیا ہے۔


























Leave a Reply