کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 26.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
نارتھ کراچی میں 20 ، گلشنِ معمار میں 17.6، بحریہ ٹاؤن فیز 5 میں 14.2 ،سعدی ٹاؤن میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد (پاپوش نگر) میں 6.5 ملی میٹر اور کورنگی میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی، اس کے علاوہ پی اے ایف مسرور بیس پر 3 ملی میٹر اور فیصل بیس پر 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ڈی ایچ اے فیز 2 میں ایک ،جناح ٹرمینل پر 2، یونیورسٹی روڈ کے اطراف 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


























Leave a Reply