ایکس (ٹوئٹر) میں ایک نئے فیچر اسٹارٹر پیکس کو متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر یا اسٹارٹر پیکس سے ایکس کے نئے صارفین ایسے اکاؤنٹس کو دیکھ سکیں گے جو ان کی دلچسپیوں کے مطابق ہوگا۔
اس طرح کا فیچر پہلے ایکس کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی میں سامنے آیا تھا۔
بلیو اسکائی کے فیچر کو بھی اسٹارٹر پیک کا نام دیا گیا تھا اور اس کے تحت صارفین اپنے پیکس خود تیار کرسکتے ہیں جن میں 50 اکاؤنٹس کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
اس کے بعد یہ پیکس یا لسٹس پلیٹ فارم پر شیئر کی جاسکتی ہیں۔
ایکس میں بھی صارفین اپنی لسٹس تیار کرسکتے ہیں۔
ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ Nikita Bier نے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا اور مختلف ممالک کے ٹاپ صارفین کو اسٹارٹر پیکس کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ نئے صارفین بہترین اکاؤنٹس کو دریافت کرسکیں۔
اسی طرح کا فیچر میٹا نے تھریڈز میں ورژن کے نام سے متعارف کرایا تھا جس میں ریکومینڈیڈ پروفائلز کلیکشنز کو شامل کیا جاتا ہے۔


























Leave a Reply