کراچی کے مختلف علاقوں میں ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہورہی ہے جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
سرجانی ٹاؤن، ملیر، ناگن چورنگی، بفرزون اور ملحقہ علاقوں سمیت احسن آباد میں تیز بارش ہورہی ہے۔
اس کے علاوہ صدر اور اطراف میں ہلکی بارش، گلستان جوہر، ڈالمیہ اور اسکیم 33 میں بھی بارش شروع ہوگئی۔
ادھر پی ای سی ایچ ایس اور اطراف میں بوندا باندی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشکوئی کی گئی تھی۔


























Leave a Reply