آئندہ چند روز میں شہرِ قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ پر اثر انداز ہو رہا ہے،جس کے سبب آج کراچی میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب سسٹم کے تحت سندھ کے علاقے جامشورو، دادو، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، سجاول، حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں بھی بادلوں کے برسنے کا امکان ہے جب کہ ٹنڈو اللہ یار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشہرو فیروز، شہید بینظیرآباد میں بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ خیرپور، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔


























Leave a Reply