اسلام آباد:کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے اپنے ہیڈکوارٹر میں بھی فائر سیفٹی میکنزم موجود نہیں ہے۔
کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت نے کئی سوالات کھڑے کردیے جس میں 18 سال میں بھرتی کیے گئے اسٹاف کی کبھی ٹریننگ ہی نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے پاس فائر سروس کےلیے 250 کا فائر اسٹاف موجود ہے اور100 ایمبولینسز کا اسٹاف ہے۔
اس کے علاوہ 23 ایمبولینسز اور 20 فائر ویکلز ہیں، کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے پاس کنٹرول روم میں وہیکل ٹریکنگ کا سافٹ وئیر بھی موجود نہیں ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے اسٹینڈرڈ کے مطابق اسلام آباد میں 14 اسٹیشن ہونے چاہئیں جب کہ کیپیٹل ایمرجنسی سروس کے پاس صرف 4 اسٹیشن ہیں جس کا ریسپانس ٹائم 17 سے 50 منٹ تک ہے۔


























Leave a Reply