بھارت میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیلور سے حیدرآباد جانے والی بس میں 36 مسافر سوار تھے، بس کا ٹائر پھٹنے سے بس بےقابو ہوگئی اور ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے اگ بھڑک اٹھی، آگ نے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس اور ٹرک کے ڈرائیور سمیت تین افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ جلنے والوں کی لاشیں شناخت کے قابل نہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔


























Leave a Reply