راولپنڈی: 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک کمرشل عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنزکے مطابق راولپنڈی میں 163 ہائی رائزعمارتیں ہیں جن میں خود کار مکمل فائر سیفٹی سسٹم صرف ایک عمارت میں موجود ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ 163 ہائی رائز عمارتوں کی درجہ بندی کی گئی ہے، کیٹیگری اے میں صرف ہوٹل کی ایک عمارت کو مکمل محفوظ قرار دیا گیا ہے، کیٹیگری بی اور سی کی 11 عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم نامکمل ہے جب کہ کیٹیگری سی میں شامل 151 عمارتیں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 7کمرشل عمارتوں میں داخلی راستہ، آگ بجھانے کا خودکار نظام اور دھوئیں کے اخراج کا نظام نہیں جب کہ 151عمارتوں میں سیفٹی آلات، ہنگامی راستے، دھواں اخراج کا خودکار نظام ہی نہیں۔
ریسکیو ذرائع نے کہا گزشتہ برس راولپنڈی میں آگ لگنے کے 1712 واقعات رونما ہوئے جن میں 4 افراد جاں بحق اور 107 افراد زخمی ہوئے، پنجاب میں آگ لگنے کے واقعات میں ضلع راولپنڈی تیسرے نمبر پر ہے جب کہ گزشتہ سال ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی رسپانس ٹائم اوسط 8 منٹ سےبھی کم رہا ہے۔


























Leave a Reply