بھارت کے بنگلورو ائیرپورٹ پر ایک کورین خاتون کو مبینہ طور پر گراؤنڈ اسٹاف کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایاگیا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس میں درج اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ پیر 19 جنوری کو کوریا جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھیں، امیگریشن چیک مکمل کرنے کے بعد وہ ٹرمینل کی طرف بڑھ رہی تھیں کہ عملے میں شامل ایک مرد جس کی شناخت محمد عفان کے نام سے ہوئی، ان کے پاس پہنچا اور ٹکٹ دکھانے کو کہا۔
کورین خاتون کے مطابق اُس نے دعویٰ کیا کہ میرےکے چیک ان سامان میں کوئی مسئلہ تھا ، تبھی مشین نے ایک مخصوص آواز پیدا کی۔
خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ عفان نے مبینہ طور پر مجھے بتایا کہ دوبارہ چیکنگ کا مرحلہ لمبا ہوگا اور اس میں میری فلائٹ چھوٹ سکتی ہے تو الگ سے میری چیکنگ کی جاسکتی ہے۔
خاتون نے مزید بتایا کہ عفان مجھے مردوں کے واش روم کے قریب لے گیا، اعتراض کے باوجود اس نے غیر اخلاقی طریقے سے چھوا اور مزاحمت کرنے پر گلے لگا کر شکریہ کہا اور وہاں سے چلا گیا۔
خاتون نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر ائیرپورٹ سکیورٹی اہلکاروں کو دی جنہوں نے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔
بعدازاں پولیس نے ائیرپورٹ سے سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا اور عفان کی قابل مذمت حرکت کو دیکھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


























Leave a Reply