کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں، حکام نے سی سی ٹی وی کی مدد سے آگ کی ٹائم لائن تیار کرلی۔
سی سی ٹی وی کے مطابق آگ پلازہ کی پچھلی طرف 10 بج کر7 منٹ پر لگی اور 10بج کر 12منٹ پر ایمبولنس پہنچنا شروع ہوئیں جبکہ پلازہ کے ایم اے جناح روڈ والی سائد پر آگ 10بج کر18 منٹ پر نظر آئی۔ آگ کو عمارت کے پچھلے سے اگلے حصے میں پہنچنے میں 11منٹ لگے۔
یاد رہے کہ کراچی میں آگ سے تباہ ہونے والےگل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، میزنائن فلور سے مزید 30 لاشیں ملی ہیں جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں۔
آگ لگنےکے بعد لوگوں نے خود کو بچانےکے لیے دکان میں بندکرلیا تھا، ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔






















Leave a Reply