ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ آپ کا منتظر ہے، خاص طور پر سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کو یہ ضرور پسند آئے گا۔
فروری میں آپ 6 سیاروں کو آسمان پر دیکھ سکیں گے۔
اس طرح نظارے کے لیے پلانیٹ پریڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور 6 سیارے رات کے وقت آسمان پر کچھ دنوں تک نظر آئیں گے۔
اس دوران آپ عطارد، مشتری، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کو دیکھ سکیں گے اور نظام شمسی کا بس ایک سیارہ مریخ اس انوکھی پریڈ میں موجود نہیں ہوگا۔
شمالی نصف کرے میں فروری کے آخری ہفتے میں سیاروں کی اس پریڈ کا بہترین نظارہ کیا جاسکے گا۔
البتہ اس کے لیے ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی کیونکہ زیادہ تر سیارے اس وقت نظر آئیں گے جب سورج مکمل غروب نہیں ہوا ہوگا۔
عطارد اور مشتری تو افق کے نیچے محض 30 سے 45 منٹ تک نظر آئیں گے۔
عطارد، مشتری، زحل اور نیپچون سب مغربی افق پر غروب ہوتے سورج کے قریب ہوں گے۔
عطارد اور زہرہ تو ایک دوسرے کے آگے پیچھے ہوں گے جبکہ زحل اور نیپچون ایک دوسرے کے قریب ہوں گے۔
اس لیے ان چاروں کو ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا کسی حد تک آسان ہوگا۔
مشتری اور یورینس کو آسمان پر تلاش کرنا سب سے زیادہ آسان ہوگا کیونکہ وہ دیگر سیاروں کے غائب ہونے کے بعد بھی آسمان پر موجود ہوں گے۔
یورینس جنوب کی جانب سفر کرے گا اور آدھی رات کے بعد غائب ہو جائے گا۔
مشتری بھی یورینس کے راستے پر موجود ہوگا مگر ذرا دور ہوگا۔
اس پلانیٹ پریڈ کا نظارہ دنیا بھر میں ممکن ہوگا، اس کے لیے آن لائن سروسز میں تاریخوں اور وقت کو دیکھا جاسکتا ہے۔
2026 میں مجموعی طور پر 3 پلانیٹ پریڈز کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
فروری کے بعد اپریل (5 سیارے) اور پھر اگست (6 سیارے) میں آپ سیاروں کو آسمان پر دیکھ سکیں گے۔

























Leave a Reply