معروف بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو محسن نقوی جیسا مضبوط چیئرمین ملا ہے۔
ایک شو میں بات کرتے ہوئے وکرانت گپتا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پہلا کوئی ایسا شخص آیا ہے جو کہتا ہے کہ آؤ آنکھ میں آنکھ ڈال کے لڑتے ہیں۔
وکرانت گپتا نے کہا کہ اس معاملے پر محسن نقوی کی تعریف تو بنتی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت کی اور اس تمام صورتحال میں بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کےمؤقف کی تائید کی۔
اس سے قبل محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رکوا دی تھیں۔
اس کے علاوہ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نے جیت کےبعد محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا جس پر بھارتی ٹیم کو ٹرافی نہیں دی گئی تھی۔

























Leave a Reply