کراچی: پولیس نے مندر سے مورتیاں، چاندی اور نقدی چرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مندر سے مورتیاں، چاندی اور نقدی چرانے والے ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ملزم سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈولی کھاتہ پیر ٹول مندر میں 14 جنوری کو واردات ہوئی تھی، مندر سے 2 ملزمان 5 مورتیاں، پیتل تانبےکے برتن اور زیورات کے ڈبے لے اڑے تھے، مندر کے چندہ بکس سے 75ہزار روپے بھی غائب تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔


























Leave a Reply