سعودی عرب اور کویت سے تعلق رکھنے والے کے الیکٹرک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے خلاف 2 ارب ڈالر کا بین الاقوامی ثالثی کیس دائر کردیا۔
مقدمے میں حکومت پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے اور مدعی کے مطابق ریگولیٹری مداخلت، سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی اور معاہدے میں رکاوٹ سے شدید مالی نقصان ہوا۔
کراچی کے بجلی نظام میں 4.7 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
یہ کارروائی 16 جنوری 2026 کو او آئی سی سرمایہ کاری معاہدے اور اقوامِ متحدہ کے ثالثی قوانین (UNCITRAL) کے تحت شروع کی گئی۔


























Leave a Reply