کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ این آئی سی وی ڈی میں امراض قلب کے مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت این آئی سی وی ڈی کی84 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس دوران بریفنگ میں بتایاگیا کہ این آئی سی وی ڈی کو مجموعی طور پر4.6 ارب روپےخسارےکا سامنا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی پروفیسرطاہرصغیر نے اجلاس کوبریفنگ دی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے قومی ادارہ امراض قلب کی قانونی حیثیت بحال کرنےکافیصلہ کیا جب کہ اجلاس میں اسپتال کےمستقبل کے تحفظ اور خدمات کے تسلسل کےلیےاہم فیصلے کیےگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امراض قلب کے مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے اسپتال کےآپریشنل امورکےلیے15.5 ارب روپے گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دی جب کہ اسپتال میں چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کی فوری تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کو مالی سال 26-2025 میں 3.5 ارب روپے اضافی گرانٹ کی ضرورت ہے، قانونی ابہام دور کرکے ادارے کو بلا رکاوٹ عوامی خدمت کے قابل بنایاجائےگا۔


























Leave a Reply