بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت کی اور اس تمام صورتحال میں بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کےمؤقف کی تائید کی۔
پی سی بی نے آئی سی سی بورڈ ممبرز کو بھی خط کی کاپی بھیجی جس کے بعد آئی سی سی نے معاملے پر آج بورڈ میٹنگ طلب کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بات ہوگی، آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کے میچز کا وینیو تبدیل کرنے کا امکان نہیں ہے جب کہ پی سی بی نے بنگلادیش کے میچزپاکستان میں کرانےکی تجویزبھی دی ہے۔
پی سی بی نےبنگلادیش کی وجہ سے ورلڈکپ میں شرکت کےفیصلےپرنظرثانی کا بھی کہا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے ورلڈ کپ میں سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھی بنگلادیش بدستور اپنے مؤقف پر قائم ہے۔


























Leave a Reply