کینیڈا نے گرین لینڈ سے متعلق ممکنہ امریکی ٹیرف کی مخالفت کردی۔
ورلڈاکنامک فورم سے خطاب میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر ٹیرف ناقابل قبول ہیں، کینیڈا گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، دنیا طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔
مارک کارنی کا کہنا تھا کہ معاشی انضمام کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیاجا رہا ہے، ہم مذاکرات کی میزپر نہیں ہوں گے تو فیصلوں کی زد میں ہوں گے۔


























Leave a Reply