امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو بھی خوش ہواورہم بھی۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو کے پاس امریکا نہیں تو نیٹو زیادہ مضبوط نہیں، نیٹو کے لیے جتنا کام میں نے کیا، کسی شخص یا صدر نے نہیں کیا، اگر میں ساتھ نہ دیتا تو آج نیٹو موجود ہی نہ ہوتا اور تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سابق وینزویلاصدرمادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں۔
ٹیرف سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹیرف سے متعلق کیا فیصلہ دے گی، معلوم نہیں،کیس ہارگئے تو سیکڑوں ارب ڈالر کے ٹیرف واپس کرنا پڑسکتے ہیں، ٹیرف قانونی طور پر نافذ کیے گئے اور اب وصولیاں واپس کرنا مشکل ہوگا۔


























Leave a Reply