سعودی عرب، امریکا اور چین کی جانب سے سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے متاثرہ خاندانوں، حکومت پاکستان اور عوام سےاظہار ہمدردی کیا ہے۔
امریکی قونصل خانے نے کہا کہ امریکا جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ، ریسکیو اور فائر فائٹر اہل کاروں کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
چینی قونصلیٹ جنرل نے بھی گل پلازہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ۔
چینی قونصلیٹ جنرل نے زخمیوں سے ہمدردی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہےکہ سانحے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں، شناخت کے لیے 50 فیملیز کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے موصول ہوچکے ہیں۔
فائرآفیسر کے مطابق تہہ خانے کے اوپن ایریا کو سرچ کرلیا گیا ہے جہاں سے کوئی لاش نہیں ملی، تہہ خانے کا جو حصہ دبا ہوا ہے اسکی تلاش باقی ہے جب کہ عمارت کا دوسرا اور تیسرا فلور بھی کلیئر ہے۔
اس کے علاوہ سانحہ گل پلازہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے۔


























Leave a Reply