کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی عمارت دو تہائی کلیئر ہوچکی، مزید لاشیں نہیں ملی، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ابھی حتمی تعداد نہیں بتاسکتا۔
مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عمارت کاجائزہ لے رہی ہے، ابھی تک کتنی لاشوں کی شناخت اورکتنے جاں بحق ہوئے، حتمی طورپرصبح بتاسکوں گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمارت دو تہائی کلیئر ہوچکی، مزید لاشیں نہیں ملی، ہمیں 81 افرادکے لاپتہ ہونے کی شکایات ملیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن 70 فیصد مکمل کرلیاگیا، پہلے اور دوسرے فلور کو کلیئرکر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم نصب ہونا چاہیے تاکہ ایسے حادثات نہ ہوں۔
دوسری جانب گل پلازہ میں آگ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی( ایس بی سی اے) نے رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔
ایس بی سی اے کا کہناہے کہ رمپا پلازہ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ، گل پلازہ کے ملبے کی وجہ سے رمپا پلازہ کےستون متاثر ہوئے، رمپا پلازہ کے خطرناک حصے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


























Leave a Reply