بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان 3 ارب ڈالر مالیت کا ایل این جی معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد جس کے بعد بھارت، یو اے ای کا سب سے بڑا صارف بن گیا ہے۔
یہ معاہدہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتہائی مختصر دورہ بھارت کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں طے ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے 6 سال کے اندر دو طرفہ تجارت کو 2 سو ارب ڈالر تک بڑھانے اور ایک اسٹریٹیجک دفاعی شراکت داری قائم کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
ایل این جی معاہدے کے تحت ابوظہبی کی سرکاری کمپنی بھارت کو 10 برس تک ہر سال 5 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی فراہم کرے گی۔ کمپنی کے مطابق اب بھارت کے ساتھ اُس کے مجموعی معاہدوں کی مالیت 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
شیخ محمد بن زاید النہیان کے وفد میں اُن کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ بھی موجود تھا۔
دونوں ممالک نے ایک لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کیے جس کا مقصد اسٹریٹیجک دفاعی شراکت داری قائم کرنے کی سمت آگے بڑھنا ہے۔


























Leave a Reply