کراچی: وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
جام کمال نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ گل پلازہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر جام کمال نے کہا کہ یہ بہت بڑا سانحہ ہے، یہاں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گورننس کی خامیوں کو ختم کیا جائے گا، سندھ حکومت اور میئرکراچی کے نوٹس میں سب ہے، جس پر کام ہو رہا ہے اور ہم سپورٹ کریں گے۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ میری ذمے داری تاجر برادری کے حوالے سے ہے، وفاقی حکومت ہر لحاظ سے مدد کرے گی۔


























Leave a Reply