کراچی کی نیوسبزی منڈی میں دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق نیوسبزی منڈی میں دکانوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، آگ ابتدائی طور پر شیڈز میں لگی ، جس کے بعدکےایم سی کے فائر ٹینڈرز کو آگ بجھانےکے لیے روانہ کیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ کو بجھانے میں 2 گاڑیوں نے حصہ لیا اور آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ سبزی فروش کی دکان میں لگی تھی، آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دکان میں آگ لگنے کی ابتدائی وجوہات شارٹ سرکٹ ہے۔


























Leave a Reply