واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن کے لیے ایک بڑی اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے جس کا انتظار صارفین کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔
میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کے ویب ورژن میں گروپ وائس اور ویڈیو کالنگ سپورٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
اس سے ویب ورژن میں واٹس ایپ کے استعمال کا تجربہ بہتر ہوگا جبکہ موبائل یا ڈیسک ٹاپ ایپ پر انحصار گھٹ جائے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور بیٹا (beta) صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔
مگر ایسے اشارے ملے ہیں جن سے عندیہ ملا ہے کہ بہت جلد صارفین ویب براؤزر پر ہی واٹس ایپ گروپ کالز کرسکیں گے یا ان کا حصہ بن سکیں گے۔
اس فیچر کا مقصد واٹس ایپ کے ویب ورژن کو موبائل ایپ جیسا بنانا ہے تاکہ صارفین ڈیوائسز کے درمیان آسانی سے سوئچ ہو سکیں اور تمام فیچرز دستیاب ہوں۔
ابھی واٹس ایپ ویب میں ون آن ون آڈیو اور ویڈیو کالز کی جاسکتی ہیں۔
مگر کمپنی کی جانب سے گروپ کالز کا فیچر ویب ورژن کا حصہ بنانے کے لیے کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے۔
جب یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا تو وہ چیٹ ونڈوز میں جاکر گروپ کالز شروع کرسکیں گے، کالز نوٹیفکیشن موصول کرسکیں گے اور آسانی سے پہلے سے جاری گروپ کالز کا حصہ بن سکیں گے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔


























Leave a Reply