کیا اکثر سست انٹرنیٹ یا کنکشن منقطع ہونے کا سامنا ہوتا ہے؟ تو اس کی وجہ بہت عام ہوسکتی ہے اور وہ یہ کہ آپ نے راؤٹر کو غلط جگہ پر لگایا ہوا ہے۔
بہترین وائی فائی راؤٹر یا مہنگی انٹرنیٹ سروس سے سست انٹرنیٹ یا کنکشن منقطع ہونے جیسے مسائل سے تحفظ نہیں ملتا۔
درحقیقت آپ جس جگہ راؤٹر کو لگاتے ہیں وہ اچھی انٹرنیٹ اسپیڈ کے لیے اہم ہوتی ہے۔
رکاوٹیں، فاصلہ اور مداخلت سے راؤٹر سگنل کمزور یا ناقابل انحصار بن جاتے ہیں۔
ہماری نگاہیں نہیں دیکھ سکتیں کہ وائی فائی سگنل کیسے سفر کرتے ہیں یا یہ دیکھنا بھی ممکن نہیں کہ سگنلز کیسے دیواریں، سطح یا دیگر برقی ڈیوائسز پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ راؤٹر کو کسی ایسی جگہ پر لگائیں جو سگنلز کے موزوں نہیں ہوتیں۔
مگر اس سے بچنا بہت آسان ہے اور چند نکات کو مدنظر رکھ کر وائی فائی سنگلز کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
رکاوٹوں اور مداخلت سے بچیں
متعدد چیزیں وائی فائی راؤٹر کے افعال کو متاثر کرتی ہیں مگر سب سے اہم اصول یہ ہے کہ اسے ایسی جگہوں پر لگانے سے گریز کریں جو سگنلز کو کمزور بناتی ہیں۔
ایسی سب سے عام جگہوں میں سے ایک ٹی وی کے پیچھے یا بالکل قریب راؤٹر کو لگانا ہے اور ٹی وی کی دھاتی پلیٹیں اور دیگر پرزہ جات وائی فائی سگنلز میں مداخلت کا باعث بنتے ہیں۔
اسی طرح راؤٹر کو بند جگہوں جیسے الماریوں یا کتابوں کی الماری سے دور رکھنا چاہیے، کیونکہ ان کی رکاوٹوں سے سگنلز کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
فاصلہ ایک اور اہم عنصر ہے، خاص طور پر اگر راؤٹر کسی اور منزل پر نصب ہو۔
وائی فائی سگنلز کو فرش، قالین اور پلمبنگ انفرا اسٹرکچر سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
اسی طرح گھر میں موجود دیگر 2.4 گیگا ہرٹز اور 5 گیگا ہرٹز ڈیوائسز کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے اور ہاں ایک سے زیادہ راؤٹرز بھی ایک دوسرے کے افعال کو متاثر کرسکتے ہیں۔
تو کونسی جگہ بہتر ہوتی ہے؟
راؤٹر کو نصب کرنے کی بہترین جگہ گھر کے کسی کھلے حصے یا کمرے میں اوپر لگانا ہے۔
گھر کا وسطی مقام اس حوالے سے بہترین ہوتا ہے، چونکہ راؤٹر ہر جانب سگنلز بھیجتا ہے تو اسے کسی کھڑکی کے قریب یا داخلی دروازے کے قریب موجود کمرے میں لگانے سے زیادہ تر سگنلز گھر سے باہر چلے جاتے ہیں۔
اگر راؤٹر کے انٹینا ایڈجسٹ کرنا ممکن ہے تو آپ انہیں مختلف سمتوں میں موڑ سکتے ہیں۔


























Leave a Reply