فلسطینی گھروں پر اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے حملہ کردیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ شدت پسندوں نے 8 گھروں اور 2 گاڑیوں کو نذرآتش کیا۔
یہودی آبادکاروں کے حملے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جنہیں اسرائیلی میڈیا نے نشر کیا۔
اسرائیلی فوج نے یہودی قوم پرست حملوں کو تسلیم کیا ہے۔
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں یہودی قوم پرستانہ جرائم اور آبادکاروں کے تشدد کے 750 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سال 2024 میں فلسطینیوں پر یہودی آباد کاروں نے 675 حملے کیے تھے۔
یہودی شدت پسندوں کے خلاف قانونی کارروائی شاذ و نادر ہی ہوتی ہے، اسرائیل میں سخت گیر حکومت ہے اور فلسطینیوں پر حملوں کو نظر انداز کرتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر حملوں کو نتین یاہو اور قومی سلامتی کے مشیر بن گوئیر ’ نظرانداز‘ کرتے ہیں۔
اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق یہودی آباد کاروں کے حملوں کی تحقیقات میں 73 فیصد کمی آئی ہے۔

























Leave a Reply