کراچی: انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے کہا ہےکہ حکومت کی نااہلی ہے وہ لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید قریشی نے کہا کہ گل پلازا کے واقعے میں مالی اور جانی نقصان تاجروں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور الزامات بھی ہم پر ہی لگائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی ہے کہ وہ لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، 34 گھنٹے میں بھی ریسکیو کا کام مکمل نہیں ہوا، حکومت کو ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔
صدر انجمن تاجران سندھ کا کہنا تھاکہ دیکھ بھال ( مینٹیننس) کی رقم چوکیداری سسٹم، مینٹیننس اور جنریٹر کے ڈیزل پر خرچ ہوتی ہے، گل پلازا کے بیسمنٹ میں پارکنگ تھی جس میں دکانیں بنا دی گئیں، وہاں بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی جس میں توسیع ہوتی گئی۔
جاوید قریشی نے مزید کہا کہ گل پلازا میں تمام توسیع قانونی طریقے سے کی گئی۔

























Leave a Reply