اسپین میں تیز رفتار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے جنوبی علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی جس سے دوسری ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی، حادثے میں دونوں ٹرینوں کو شدید نقصان پہنچا۔
حادثے کے نتیجے میں 21 زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی ہونے والے 100 افراد میں 21 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کا شکار میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد جبکہ دوسری ٹرین میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔
حادثے کے بعد ٹرین آپریشن کو عارضی طور پر معطل کیا گیا جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔


























Leave a Reply