کمالیہ میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے افسوس ناک واقعہ کمالیہ کے علاقے بستی پیراں میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو مبینہ طور شادی سے انکار کرنے پر بےدردی سے قتل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق لڑکی کے والد نے ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔
مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ہمسائے نے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جس سے انکار پر لڑکے نے ہفتے کی صبح بیٹی کو اغوا کیا اور پھر قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


























Leave a Reply